اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دور

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات وامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ، سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے تباہی کو “تصور سے باہر قرار دے دیا.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بلاشبہ قیمتی انسانی جانوں، املاک، مال مویشیوں اورروزگارکوبہت زیادہ نقصان پہنچا لیکن امیدیں زندہ ہیں اورامیدوں کوکوئی نقصان نہیں ہوا، امیدوں کوزندہ رکھنے کیلئے پاکستان کواس وقت عالمی امداداورمعاونت کی بہت ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں پائیداراورمضبوط بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے، اس کیلئے عالمی برادری اورمالیاتی اداروں کو اپناکرداراداکرنا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل نے کہاکہ انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کاخودجائزہ لیاہے، موسمیاتی تبدیلیوں اور نقصانات سے بچنے کیلئے ہمیں ماحول کونقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں فوری طورپر 50 فیصدکی کمی لانا ہوگی۔