شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شکتوئی میں دو اقوام میں تصادم،2 فراد جاں بحق،1 زخمی

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شکتوئی میں محسود اور وزیرقبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر تصام کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما سعید انور نے دونوں اقوام کے درمیان تصادم کی تصدیق کی ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق تصادم میں جانی نقصانات بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور بہادر خیل کی جانب سے ابھی تک جانی نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے شکتوئی مسئلے پر انتظامیہ کی غفلت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔