لکی مروت:سیکورٹی فورسز اور پولیس نے لکی مروت کے علاقے درہ تنگ کے پہاڑیوں میں مشترکہ سرچ اپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت ضیاء الدین احمد کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے درہ تنگ کی پہاڑی سلسلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ اپریشن کیا گیا جو ساری رات جاری رہا۔
ڈی پی او نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور ایک مشکوک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود مواد برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران لکی مروت میں دہشتگردوں کی جانب پولیس چوکیوں کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔