بلوچستان کےضلع پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس افسران زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشین کے کلی تراٹہ میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عین الدین اور علاقہ ایس ایچ او روزی خان کاکڑ سوار تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افسران شدید زخمی ہوگئے جنھیں پشین ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ سے پولیس افسران پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی ایک دہشت گرد گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔
کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار ہوا جبکہ دوسرا قریبی آبادی سرخاب مہاجر کیمپ میں روپوش ہو گیا جس کی تلاشی جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار حملہ آور کا نام محب اللہ ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے انہیں کالعدم تنظیم نے سپین بولدک سے یہاں بھیجا تھا اور انھیں پولیس کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔