بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ)سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دکی کے علاقے ٹھیکیدار ندی میں کوئلے سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ کا شکار ہوگئی۔
ایس ایچ او جلیل مری کے مطابق دوسرا دھماکہ اسی مقام پر تب ہوا جب پہلے دھماکے کے بعد لوگ ٹرک کے اردگرد جمع ہوگئے۔
انہوں نے بتایاکہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جلیل احمد مری کے مطابق دھماکے میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال دکی متنقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔