بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جاںبحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق لنکن کے علاقے میں زیر تعمیر گھر پر کام کرنے والے مزدورں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے ضلع فیصل آباد سے ہے جن کی شناخت محمد شاہد اور نعیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لاشوں کو سول اسپتال تربت منتقل کیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مزدوروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا تھا۔