ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹئیر کور(ایف سی)کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح اپر باڑہ سپاہ غیبی نیکہ ایریا میں نامعلوم افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
وجاں بحق اہلکاروں کے نام گل خان اور نور محمد ہیں۔
واقعہ کے بعد جاں بحق اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا،اہلکاروں کی بروقت جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔