خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں الگ الگ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے نام درج کرلئے.
گنیز بک آف ورلڈ کی جانب سے تصدیقی ای میل موصول ہونے کے بعد دونوں نوجوان کے ٹیچر صدارتی ایوارڈ یافتہ محمد عرفان محسود نے میڈیا کو تفصیلات جاری کردی ۔
جاری تفصیلات کے مطابق 14سالہ امین نے پانچ کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 100 نی سٹرائیک امریکہ کا 83 نی سٹرائیک کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔امین کے بڑے بھائی 17 سالہ افنان نے ایک منٹ میں 87 نن چکو ٹرائنگل کا ریکارڈ 100 نن چکو ٹراینگل سے توڑ دیا۔
عرفان محسود نے نیوز کلاؤڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ریکارڈ بڑے مشکل تھے تاہم آفنان اور امین نے محنت کی اور آج ان کو اس کو پھل مل گیا ۔
دونوں نوجوانوں کے متعلق عرفان محسود نے بتایا کہ امین نویں جماعت جبکہ ان کے بھائی افنان فسٹ آئیر کے طالب علم ہیں اور دونوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عرفان محسود کے پانچ سالہ بیٹے سفیان محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔سفیان محسود نے بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔