جنوبی وزیرستان اپر کے اغواشدہ دو پولیس اہلکار بازیاب ہوگئے

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقہ زانگاڑہ سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار بازیاب ہوگئے.

سپاہی اسداللہ اور عالم شیر کو 14 روز قبل کو زانگاڑ سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ چھٹیوں پرگئے تھے .

ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشدخان کا پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے حوالے سے کہنا ہےاہلکاروں کی بحفاظت رہائی سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کوششوں اور علاقہ عمائدین کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے.

دونوں اہلکاروں کو بازیابی کے بعد سراروغہ پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان اپر پولیس کے تین اہلکاروں‌کو تحصیل سراروغہ میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے بعد نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جنھیں بعد ازاں بازیاب کروایا گیا تھا.