جنوبی وزیرستان اپر میں قبائلی رہنما اغوا کے بعد قتل

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی قبائلی رہنما کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ روز تنگی بادینزئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک شیر زمان نامی قبائلی رہنما کو گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک شیرزمان کو اغواءکے بعد قتل کر دیاگیا ہے اور ان کی نعش نزدیکی پہاڑوں کے دامن سے ملی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اپر میں اپریشن ضرب عضب کےبعد قبائلی رہنما کے قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ،اس سے قبل 14 جولائی 2023 کوتحصیل مکین کے علاقے سر درہ کے پہاڑیوں سے قبائلی رہنما ملک شاہ جہان کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔
ملک شاہ جہان کو ایک روز قبل دشکہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اس وقت گاڑی سے اتار کر اغوا کیا تھاجب وہ کسی فاتحہ خوانی سے گھر جارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں