معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر پر میرانشاہ بازار کے تاجروں کی پولیو بائیکاٹ کی دھمکی

شمالی وزیرستان کے میرانشاہ بازار کےمتاثرہ تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر 14دسمبر تک انھیں معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو پولیو کی بندش کے ساتھ ساتھ بنوں میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کہ ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا۔

میران شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں ثناء اللہ ہمزونی، ملک شیرولی خان، ملک میر صالح خان، حاجی انور خان وغیرہ نے کہاکہ اپریشن ضرب عضب کے بعد مسمار شدہ دوکانوں کے معاوضےکے لئے مقرر کمیٹی نے تین بار ہر دوکاندار سے حلف لیا۔

تاجروں کا کہنا تھاکہ حؒلف لینے کے بعد میرانشاہ بازار کے 6969 دوکانوں کا ڈیٹا کنفرم کر لیاگیا جس میں 25سو دوکانوں کو ابھی تک معاوضہ کے چیک ملے ہیں جبکہ باقی متاثرہ دکاندار ابھی تک دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ دوکانداروں نے طویل جدوجہد کی اور مزید 1 ارب 50 کروڑ روپے وفاقی حکومت نے منظور کر لئے، صوبائی حکومت کے پاس فنڈز پہنچ چکا ہے جس کے لئے شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے۔

متاثرہ تاجروں کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوا کہ تمام دوکاندار خیبر بینک میران شاہ اپنا اپنا اکاونٹ کھول دیں تاکہ دوکانداروں کو اپنا حق آسان اور شفاف طریقے سے ان کے اکاونٹ منتقل کیا جائے مگر تمام تر ویریفیکشن کے باوجود دوبارہ دوکانداروں کو ویریفیکشن کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے۔

ثناء اللہ ہمزونی نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے جمعرات 14 دسمبر تک دوکانوں کا معاوضہ دینا شروع نہ کیا گیا تو جمعرات سے بنوں میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا اور پولیو کا بائیکاٹ بھی کریں گے۔

واضح‌رہے کہ میرانشاہ بازار2014 میں ضرب عضب اپریشن کےنتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔