ڈیرہ اسماعیل خان، گنے سے اور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں دو دنوں میں تین زندگیاں نگل گئی،دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں گنے سے اورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ٹکر سے دو روز میں دو طالبات سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان سے موٹر سائیکل پر بھکر جانے والے تین نوجوان تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود بھکر روڑ دریا خان پل کے قریب گنا ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد بلال سکنہ گرڈ روڈ جبکہ زخمیوں کی شناخت رمیض سکنہ ظفر آباد اور تنویر سکنہ ڈبہ والی گلی سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز پہاڑ پور میں شاہداو سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں کالج سےچھٹی کے بعد واپس گھر جا رہی تھیں کہ عدالت روڈ پرگنے کی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر دونوں جاں بحق ہوگئی۔حادثہ میں ایک طالب بھی زخمی ہوگیا ہے جو مذکورہ طالبات کا رشتہ دار ہے۔

دونوں بہنوں کی شناخت کنیز فاطمہ دختر ماسٹر ریاض حسین عمر 18 سال اورحجاب فاطمہ عمر 17 دختر ماسٹر ریاض حسین قوم بھٹی اور زخمی کی شناخت عدنان رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے گنے کے اورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں کی وجہ سے المناک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔