پاک افغان بارڈر تورخم پر مزدوروں نے افغان حکام کی جانب سے افغانستان جانے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مزدور یونین نے نادرہ پاسپورٹ آفس کے قریب احتجاج کیا ہے ۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ ویزہ کے باوجود افغان حکام مزدوروں کو افغانستان جانے کی اجازت نہیں دیتے جو مزدوروں کے ساتھ نا انصافی ہے۔
مزدور رہنماوں نےدونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے طورخم بارڈر پر مزدوروں کے آنے جانے میں اسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔