خیبر،وادی تیراہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق میدان کے علاقے میں پولیس گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں چیک پوسٹ انچارج خوشحال خان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ضلع اورکزئی کے مشتی ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

واقعے کےبعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔