شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ممی روغہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں ایوب نواز ولد خانہ گل اور ان کے دو بیٹے، سخی زمان اور ولی رحمن شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اب تک کسی گروہ یا فرد کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
 










 
 
 
 
 
