مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکو زرائع نے بتایاہے کہ آج بروز منگل لاہورمیں پی ٹی آئی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔ان کا کہناتھاکہ یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔