کرکٹرمحمد حفیظ کےگھر چوری کی واردات

لاہور: کرکٹر محمد حفیظ کےگھر میں چوری کی واردات میں چور 20 ہزار امریکی ڈالر،4 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 3 ہزار یورو اور 5 ہزار اماراتی درہم لے اڑے.

پولیس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب واردات ہوئی ہے، محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کسی کام کے سلسلےمیں اسلام آباد گئی ہوئی تھی.

محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور 20 ہزار امریکی ڈالر،4 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 3 ہزار یورو اور 5 ہزار اماراتی درہم لے اڑے۔

پولیس نے مقدمہ کی اندارج کے بعد تفیش شروع کی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے .