ڈیرہ اسماعیل خان سےسی اینڈ ڈبلیو ٹانک کا ایس ڈی او دو ساتھیوں سمیت اغوا

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےیارک سےنامعلوم افراد نےمحکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ٹانک کا ایس ڈی او دو ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق ایس ڈی او مقرب خان گزشتہ روز سی پیک روٹ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

پولیس نے مقرب خان کے ہمراہ اکاؤنٹنٹ اور ڈرائیور کی اغوائیگی کی تصدیق کر دی ہے ۔ تینوں مغویوں کے موبائل فون گذشتہ رات سے بند ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) نے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلی اور گورنر خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے سرکاری افسران کی اغوا کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

28 اگست کو کولاچی شہر میں مسلح افراد نے فوج کے اعلی افسر اوران کے اسسٹنٹ کمشنر بھائی سمیت چار افراد کو اغوا کر لیا تھا جنھیں بعد ازاں جرگے کے زریعے بازیاب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں