صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔
صدرپاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ہے، اس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
بیان کے مطابق موجود چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔
صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔