کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکو 1122 کے مطابق حادثہ کولی پالس میں پیش آیا جہاں پالس سے بر پارو جانے والی جیپ نمبر JAB191 آسمانی مور کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری.
ریسکو 1122 کے مطابق حادثے میں ایک بچی 3 خواتین اور دو مرد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔