مذاکرات کامیاب،حکومت نے سہہ روزہ پشتون قومی عدالت کی اجازت دیدی

صوبائی حکومت اور پشتون قومی عدالت کے منتظمین کے درمیان مذکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نے 3 روزہ پشتون قومی عدالت کی اجازت دیدی۔

رات گئےوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، صوبائی وزراء اور پارلیمنٹرینز نے جمرود کے علاقے وزیر ڈھنڈ حاجی ظاہر شاہ مرحوم کے حجرے میں پشتون قومی عدالت کے منتظمین سے مذاکرات کئے۔

دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور صوبائی حکومت کی جانب سے پشتون قومی عدالت لگانے کی اجازت دیدی۔

گذشتہ روز وزیراعلی خیبرپختونخوا ہاؤس پشاور میں علی امین گنڈا پور کی دعوت پر بلائے گئےاجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،گورنرفیصل کریم کنڈی کے علاوہ، اے این پی کے صدر سینٹر ایمل ولی، این ڈی ایم کے چیئرمین محسن داوڑ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی ۔

اجلاس میں علی امین گنڈا پور کو پشتون قومی عدالت کے منتظمین (کالعدم پی ٹی ایم) سے مذاکرات کا اختیار دیدیا گیا تھا۔ �

اپنا تبصرہ بھیجیں