بنوں میںامن جرگہ کے مطالبات پر عمل درآمد شروع ہوگیا جس کے نتیجے میںپولیس نے مسلح گروپوں کے خلاف کریکڈاؤن کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے.
کارروائی کے بعد عوام نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں ضیا الدین کے مطابق آج کی کاروائی جرگہ کی ڈیمانڈ کے پوانٹ نمبر دو پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ آج تین مراکز پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہےجس میں مسلح افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہناتھا کہ مسلح افراد کی بغیر نمبر پلیٹ فیلڈر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی جبکہ 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ بنوں میںگذشتہ پانچ روز سے جاری دھرنے کے شرکاء نے حکومت سےضٌلع سے مسلح گروہوں کہ دفاتر کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔