خار:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا کر تماشا دیکھتی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نیوٹرل ہوجائیں۔
قبائلی ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں حقوق قبائل مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حقوق قبائل لانگ مارچ انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کو نہ نبھانے کے خلاف ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے جو وعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 75 سال سے ملک یہی تماشا جاری ہے کہ فوج کبھی ایک کو حکومت دیتی ہے اور کبھی دوسرے کو، اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے، اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا کر تماشا دیکھتی آئی ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔