مطالبات پورے نہ ہونے پراتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان کےداخلی اور خارجی راستوں کی بندش دوسرے روز بھی جاری رکھی ۔
ضلع بھر میں ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اتمانزئی جرگہ کی جانب سے
بکاخیل، رزمک، غلام خان اور شیواہ کے مقامات پررکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
جرگہ کے اراکین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
مشران کا کہنا ہے کہ 7 مہینوں سے احتجاج پر ہیں مگر مطالبات تاحال تسلیم نہیں کئے گئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی نے کہا ہے کہ اتمانزئی جرگہ کے ساتھ مسلسل مذاکرات جاری ہیں،حکومت کی جانب سے پورے خلوص سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات ایک دن میں پورے نہیں ہوتے، ٹائم ضرور لگتا ہے،اتمانزئی مشران عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکیں کھول دیں