ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت

اسلام آباد:سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت پر پولیس نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔پولیس کی استدعا پر عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزم شاہنواز نے گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں اپنی 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈ روم میں لوہے کی چیز مار کر قتل کرنے کی تفصیل بیان کی تھی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 23 ستمبر کو ایاز امیر کے بیٹے کو اپنی کینیڈین بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھاجس کے ایک روز بعد اس کیس میں معروف صحافی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کینیڈین خاتون کے قتل کیس میں ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باعث سینئر صحافی ایاز امیر کو مقدمے سے بری کردیا تھا۔