ریسکیو1122 ضلع ٹانک کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ڈی ای او)اور سٹیشن ہاؤس انچارج (ایس ایچ آئی)ہفتے میں ایک دن ڈیوٹی دینے لگے.
مقامی زرائع کے مطابق ضلع ٹانک میںایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا ڈی ای او وقاص عالم ہفتے میں ایک دن جمعرات یا جمعہ کو حاضری کرتے ہیں جبکہ پورا ہفتہ غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے سٹیشن کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔
زرائع نے مذید بتایاکہ ناصرف ڈی ای او غیر حاضرہوتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ایس ایچ آئی سلمان بھی چھٹی پرچلےجاتے ہیں۔
دوسری جانب نیوز کلاؤڈ کو دی گئی معلومات کے مطابق ریسیکو1122 سٹیشن ٹانک میں 7 ملازمین عرصہ دراز سے گھروں پر تنخواہیں لینے لگے ہیں جس کے خلاف افسران کاروائی کرنے سے کترا رہے ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سٹیشن پر گذشتہ 3 سالوں سے نصب 3 جنریٹر اب تک بند پڑے ہیں جنھیں ضرورت کے مطابق نہیں چلائے جاتے حالانکہ ہیڈ آفس سےجنریٹر ماہانہ فیول وصول کیا جاتاہے۔
سٹیشن کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پرنیوز کلاؤڈ کو بتایا کہ افسران کی غیر حاضری اور غیرانسانی رویے سے تنگ آکر ملازمین دوسرے سٹیشنوں میں تبادلے کررہے ہیں جس کی وجہ سے 150 سے زائد ملازمین کی تعداد کم ہوکر 60 ہوگئی ہے۔