جنوبی افریقا میں غیر قانونی کان کنی کرنے والے7 کان کنوں کی لاشیں برآمد

جنوبی افریقا کے تجارتی مرکز جوہانسبرگ سے گزشتہ روز غیر قانونی کان کنی کرنے والے7 کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے نشان ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کو لاشوں کے بارے میں ایک راہگیر نے اطلاع دی جب وہ جوہانسبرگ میں این 1 فری وے کے قریب سے گزر تو انھیں متعدد افراد کی لاشیں نظر آئی ہیں ۔
پولیس نے کھلے میدان میں پڑی 7 لاشوں کو قبضہ میں لے لیا جن کے بارے کہا جا رہا ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنوں کی ہیں۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔