اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما اور ممبرقومی اسمبلی (ایم این اے) علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے.
آج اسلام آ باد ہائی کورٹ میں علی وزیر پر اتاترک ایونیو میں اندھا دھند فائرنگ پر درج کی گئی ایف آئی آر پر سماعت ہوئی۔
جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی . علی وزیر کی جانب سے وکیل عطاء اللہ کنڈی عدالت میںپیش ہوئے.
عدالت نے پچیس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی ایم کی ضمانت منظور کی.
علی وزیر کو 2 اگست کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کی جانب سےوفاقی دارلحکومت کے تین مختلف تھانوں میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے تھے۔
اڈیالہ جیل میں قید علی وزیر کی پہلے ہی دو مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے۔