ویب ڈیسک
ضلع بنوں کے سب ڈویژن وزیر کے تحصیل چیئرمین کو نامعلوم افراد نےدو ساتھیوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود سے اغوا کرلیا ہے۔
چیئرمین ملک مستو خان،اسد اللہ اور مصباح الدین کو درا زندہ میں غازی نواز شیرانی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاوسینگ خیبر پختونخوا اتھارٹی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپسی پر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل دربن کے علاقے مڈی میں نامعلوم افرادنے اغوا کیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے ملک مستو خان کی گاڑی مڈی کے علاقے سے برآمد ہوئی ہےجبکہ تینوں کے موبائل فون بند آرہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل تحصیل درابن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے چار ملازمین کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔