شمالی وزیرستان،میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ، فقیرایپی کا جانشین حاجی شیرمحمد ساتھی سمیت جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں فقیر ایپی کے جانشین حاجی شیرمحمدساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو شام ساڑھے چھ بجے میرعلی میں اس وقت پیش آیا جب حاجی شیر محمد جانشین ایپی فقیر گاڑی میں اپنے دوسرے ساتھیوں سمیت جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی

پولیس کے مطابق حاجی شیر محمد اور ان کا ساتھی رحیم اللہ ساکن خوشحالی گاؤں موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی میں موجود ان کا ایک اور ساتھی ملک صوبیدار خان شدید زخمی ہوئے۔

وقوعہ کے بعد ٹارگٹ کلرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے متوفین اور زخمی کو قریبی میرعلی ہسپتال منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ حاجی شیر محمد تحریک آزادی کے نامور ہیرو اور شمالی وزیرستان کے روحانی پیشوا حاجی میرزاعلی خان المعروف بہ فقیر آف ایپی کے جانشین تھے اور قبائلی رہنما کے طور پر تنازعات کے حل کیلئے سرگرم رہتے تھے۔