شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کےہرمز گاؤں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق ہرمز ہائی سکول کے قریب صحافی قدیر داوڑ کے خاندان کے افراد پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں قدیر داوڑ کے چچازاد بھائی نیک زاعلی شاہ جاں بحق جبکہ بھائی رحمن نذیر زخمی ہوگئے ہیں۔
جاں بحق اور زخمی افراد کو میرعلی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے. پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی.
دوسری جانب آج میرعلی بازار میں قیام امن کے سلسلے میں امن مارچ کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
امن مارچ اتمانزئی جرگہ،سیاسی اتحاد اور پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔