شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب میرعلی بازار میں خوشحالی رکشہ سٹینڈ کے قریب پیش آیا۔
کارسوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیاز مان گل ولدی خادی نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
قتل ہونے والے شخص کا تعلق خوشحالی گاؤں سے ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق انہوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات گذشتہ کئی سالوں سے تواتر سے جاری ہیں۔