(زاہد وزیر)
شمالی وزیرستان کی تحصیل زرمک میں قبائلی رہنما کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرنے والے دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے اپریشن میں ہلاک ہوگئے۔
سرکاری زرائع کے مطابق رزمک کے علاقے زمان کلی میں گزشتہ روز عشاء کے وقت ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے گل دراز نامی قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ فراز خان زخمی ہوگئے.
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کر سرچ اپریشن کردیا.بدرتوئی الگاڈ سمیت جگہ جگہ ناکہ بندی کردی.
سرچ اپریشن کے دوران ٹارگٹ کلرز اور سیکیورٹی فورسرز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبالہ ہوا جس کے بعد بدرتوئی الگڈ سے دو نوں ٹارگٹ کلرز کی لاشیں برآمد ہوئی.
ہلاک ہونے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے.ایک نام نیک محمد ولد غنی ہے جن کا تعلق زمان کلی سے ہے مگر وہ خیسور علاقے میں رہائش پذیر ہے جبکہ دوسرے کا نام مندی ولد نورگل ہے اور وہ بھی خیسور علاقے کا رہائشی ہے.
واضح رہے کہ رزمک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے.