خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک سے اغوا ہونے والے 4 نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ ز اور 3 ایف اہلکاروں کو جرگہ کے زریعے بازیاب کروایا گیا.
9 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربن روڈ پر واقع سگو کے علاقے سے مسلح افراد نے کیش وین کولوٹنے کےبعد سیکیورٹی پر معمور 4 سیکیورٹی گارڈ کوبھی اغوا کرلیا تھا۔
بعد ازاں 3 اگست کو ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم سے نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 03 جوانوں کو اغوا کرلیا تھا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں اغوا ہونے والے 7 افراد کو ٹانک امن جرگہ کی کوششوں سے بازیاب کروایا گیا ہے۔
زرائع نے مذید بتایا کہ مغویوں کو ضلع ٹانک کے کوڑ قلعہ پہنچایاگیا ہے۔
واضح رہے کہ کیش وین واقعے میں اغوا ہونے والے افراد کے لواحقین نےگذشتہ روز وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مغویوں کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔