خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس وین پر دہشت گردوںکے دستی بم حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاںبحق جبکہ دو پولیس اہلکاروںسمیت 22 افراد زخمی ہوگئے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کے مطابق ٹانک بازار کے بنوں روڈ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.
وقار احمد کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور گولڈن مارکیٹ میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.
انہوںنے کہا کہ پولیس نے عمیر نامی دہشت گردہلاک کرلیا ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری پیرمصباح الدین جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے .
ٹانک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام شہریوںاور پولیس اہلکاروںکو سول ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا ہے جہاںان کو طبی امدادی دی جارہی ہے.