طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف

حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا اور ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین تعینات کیا گیا ہےسیکریٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمدنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عہدہ جانے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ الحمد للہ متحدہ علماءبورڈ کو سیاسی او ر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا .

انہوں نے کہا کہ جس طرح مذہب کااستعمال سیاسی مقاصد کے لیے عمران خان صاحب کےخلاف غلط تھا اسی طرح دیگر سیاسی رہنماﺅں کےخلاف بھی غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ اس ادارے کوعالمی سطح پر مناگیااور تحسین ہوئی ہے۔

خیال رہے طاہر محمود اشرفی پاکستان میں آل پاکستان علماء کونسل کے چیف ہیں،وہ مکہ کی سپریم کونسل کے رکن ہیں، بطور صدر وفاق المساجد پاکستان خدمات انجام دیتے ہیں۔