سوات کے علاقے شین فتح پور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر بخت رحمان عرف بختی رحمان اور ان کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق بخت رحمان سوشل میڈیا، خصوصاً ٹک ٹاک پر لائیو گیمز اور میچز کے دوران نازیبا زبان اور غیر اخلاقی رویے کے ذریعے پیسے کماتا تھا۔
کارروائی کے دوران بخت رحمان کے بھائی کے زیرِ انتظام ہوٹل کو بھی سیل کر دیا گیا۔ دونوں بھائیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کی گئی جہاں بخت رحمان کے بھائی سے بیانِ حلفی لیا گیا۔
بیان میں اس نے وعدہ کیا کہ آئندہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم، خاص طور پر ٹک ٹاک پر، غیر مناسب ویڈیوز یا مواد شیئر نہیں کرے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیانِ حلفی کے بعد نہ صرف بخت رحمان کو کسی بھی قسم کی ہراسانی سے تحفظ دیا جائے گا بلکہ اس کے نام پر کسی اور کو بھی ناجائز مالی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیانِ حلفی کے بعد پولیس نے بخت رحمان اوران کےبھائی کو رہا کر دیا۔