سوات:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments