سوات کے علاقے کبل میں 2 روز قبل معذور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ 12 فروری 2024 کو تھانہ کبل کی حدود میں نو سالہ ضعیف العقل بچی(م) کیساتھ جنسی زیادتی کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا .
انہوںنے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کےلئے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ،سی ڈی آر اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت علی ساکن اخون کلے کبل چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا ۔
ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کوٹلئی چوک پر بچی کیساتھ ذیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم نے بچی کو ورغلایا اور اپنے ساتھ لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف اس سے قبل بھی تھانہ کبل میں منشیات فروشی کے دو مختلف مقدمات درج رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔