بنوں، جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،9 اہلکار شہید ،20 زخمی ہوگئے

ضلع بنوں کی تحصیل جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں9سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری زرائع کے مطابق تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع مالی خیل سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنایا۔

زخمیوں اور لاشوں کو ملٹری کمائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک تنظیم لشکر سفیان کاروان نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔