ڈیرہ اسماعیل خان میں سربراہ امن کمیٹی نور عالم محسود کے گھر پرخود کش حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر خودکش حملے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے کمانڈر عبدالوحید عرف جگری محسود اور معروف قانوندان عبدالمجید عرف لاگری ایڈوکیٹ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو کام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب کے دوران ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی آئی خان پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش لگتا ہے۔
خبر اپ ڈیٹ ہورہی ہے…

اپنا تبصرہ بھیجیں