آتش محسود
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ توروام میں بھی پی سی سی گلیوں کی تعمیر میںغیر معیاری کام کا انکشاف ہوا ہے.
توروام مڑے راغزائی پی سی سی گلیوں کو درمیان سے مٹی سے بھرائی کی گئی ہے جبکہ سائیڈوںسے کھدائی کی گئی ہے.
دوہزار فٹ لمبی گلی کےایک حصے پر جاری کام کے میعار کا اندازہ تصاویر اور ویڈیوز سے بھی لگایا جاسکتاہے.
علاقہ مکینوںنے حکومت سے گلیوںپر ناقص کام کروانے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.