جنو بی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی کے علاقے مولے خان سرائے میں دھماکے سےامن کمیٹی کے سابق رکن کےبھائی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس زرائع کےمطابق مولے خان سرائے بازار کے قریب احمد جان نامی شخص کے گھر اور سکول کے درمیان بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے میں سابقہ امن کمیٹی ممبر ولی جان کے بھائی ملک داود اور خونا جان جاں بحق جبکہ عابد اور جنید شدید زخمی ہوئےہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔