جنوبی وزیرستان اپر،مولے خان سرائے میں گزشتہ پانچ دنوں سے دھرنا جاری

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی کے علاقے مولے خان سرائے میں مطالبات کے حق میں گذشتہ پانچ دنوں سے دھرنا جاری ہے۔

میئر سروکئی سب ڈویژن شاہ فیصل غازی کے مطابق ہمارے مطالبات جائز ہیں اور حکومت کو فوری طور پر ان مطالبات پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مطالبات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا مطالبہ امن اومان کی زمہ داری حکومت کی ہے جسے پوا کیا جائیگا اور علاقے میں امن قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ٹانک میں موجود ضلعی انتظامیہ کے تمام سب ڈویژن کے دفاتر اپنے اپنے علاقوں میں فوری شفٹ کئے جائیں ۔

میئر سروکئی نے کہا کہ مولے خان سرائے ہسپتال کی فوری اور علاقے میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ پی ٹی سی ایل کے کنکشن دیئے جائیں۔

شاہ فیصل غازی کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسے کم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا آخری مطالبہ یہ ہے کہ تمام ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنز کو این او سی جاری کئے جائے ۔