(آتش محسود )جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں زیر تعمیر کانیگرم پل میں ناقص میٹریل کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کانیگرم سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن صدام برکی نے نیوز کلاوڈ کو بتایا کہ کانیگرم کو سام سے ملانے والے پل پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو اور انتظامیہ مذکورہ پل پر ناقص میٹریل کے استعمال کو فوری بند کردیں ورنہ ہم علاقہ مکین اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کانیگرم پل کی منظوری 2002 میں ہوئی تھی جس پر 2017 میں کام شروع کیا گیا لیکن نا معلو م وجوہات کی بنا پر اس پر کام روک دیا گیا اور اب اس پل پر کچھ ماہ سے دوبارہ تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے۔