خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ میں کمرے کا چھت گرنے سے بات دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ گذشتہ شب ڈم کچکائی گاؤں میں پیش آیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو ای پی آئی ٹیکنشین ہیں۔واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ان کے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی افراد نے لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا اور سراروغہ ہسپتال منتقل کردیا ۔ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا ہے۔