آتش محسود
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسور ہ کے کونٹر پہاڑ پر دو دن سے لگی آگ کو بجھانے پر کام شروع نہ ہوسکا.
مقامی رہائشی ملک خناووت خان نے بتایا کہ آگ انتہائی شدید ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے جس سے شابلوت، زیتون اور دیگر قیمتی درختیں جل کر خاک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے.
خناووت خان نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے فوری طور پر آگ بجھانے کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کی جائیں.