جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانہ میں دوگروپوں میں تصادم کے دوران پولیس ایس ایچ او سمیت دو افراد جاں بحق اور مقامی سیاسی رہنما سمیت3 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق آج صبح وانا بازارمیں ضیاء نامی شخص نے پرانی رنجش کی بنا پرعرفان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول کی لاش گھر پہنچتے ہی دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے گھروں پر شدید فائرنگ شروع کردی۔
وانہ سٹی پولیس سٹیشن کے اہلکار اورمقامی لوگ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کےلئےگئے تو اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر پولیس ایس ایچ او معروف جاں بحق ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما یسین وزیر اور دو پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال وانہ اورشولام منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق ضیاء اورعرفان ایک دوسرے کے چچازاد ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن میں دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا.