خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میںاراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک بھائی جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے.
مقامی زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انگور اڈا روڈ پر راغزائی کےعلاقے میںپیش آیا جہاں نوریاسین نامی شخص نے اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کرکے عبداللہ کو قتل جبکہ اس کے بھائی فضل کو زخمی کردیا .
زخمی شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے.
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے.
دونوں فریقین کا تعلق وزیرقبیلے کے ذیلی شاخ خوجل خیل سے ہے.
واضحرہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میںاراضی ریکارڈ اور پٹوار سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے قبائل کے درمیان جھڑپیں رونما ہوتی رہتی ہیں. 12 مئی کو ضلع کوہاٹ کے سابقہ قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے دوران 3 افراد جاںبحق ہوگئے.