جنوبی وزیرستان، گھر پرمارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق،خواتین اوربچوں سمیت افراد 7 زخمی ہوگئے

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی کے میں گھر پر مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

مقامی زرائع کے مطابق آج صبح گاؤں ڈاگوہ میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گر نے کا واقعہ پیش آیا. واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے.

واقعے کےبعد مقامی لوگوں نے جاں بحق شخص کی لاش کے ہمراہ دھرنا شروع کردیا ہے۔

سب ڈویژن سروکئی کے میئر شاہ فیصل غازی نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سروکئی میں ہونے والے واقعے کے خلاف بروند میں دھرنا جاری ہے.

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہ فیصل غازی نے عوام کو دھرنےکی جگہ پہنچنے کی اپیل کی ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے پٹویلائی میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں قبائلی رہنما کا بھائی اپنی 13سالہ بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں